ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : ہیبلے گرام پنچایت حدود کےہیرتار میں دو زیر تعمیر گھرمنہدم : اتی کرم کا الزام

بھٹکل : ہیبلے گرام پنچایت حدود کےہیرتار میں دو زیر تعمیر گھرمنہدم : اتی کرم کا الزام

Fri, 08 Oct 2021 18:20:09    S.O. News Service

بھٹکل:8؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) اتی کرم فوریسٹ زمین پر تعمیرات کو روکنے کا سلسلہ جاری رکھتےہوئےفوریسٹ افسران نے ہیبلے گرام پنچایت حدود کے ہیرتار میں زیر تعمیر دو گھروں کو زمین بوس کردیاہے۔

ماہی گیری پیشہ سے وابستہ عبدالرشید ، ٹائلس کا کام کرنے والے نظام الدین اور چھوٹے موٹے کانٹراکٹنگ کرنےو الے اسماعیل ہیرتار فوریسٹ علاقے میں رہائش کےلئے اپنے گھروں کی تعمیر کروا رہے تھے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بنیاد، دیواروں کا کام پورا ہونے کے بعد چھت کےلئے سنٹرنگ کا کام جاری تھا۔ دو دن پہلے فوریسٹ افسران نے تعمیر کو روکنے کوکہاتھا اس کے بعد جے سی بی مشین کےذریعے زیر تعمیر گھروں کو منہدم کیاگیا ہے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمیں کہیں بھی رہنے کےلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ لاکھوں روپئے خرچ کرکے گھر کی تعمیر کررہے تھے۔ زیر تعمیر گھروں کو نہ توڑنے کی لاکھ منت سماج کی ، لیکن فوریسٹ افسران نے ایک بھی نہیں سنی ، مشین کےذریعے دیواروں کو گرادیا جس سے ہمیں لاکھوں روپیوں کا نقصان ہواہے ، اب ہماری زندگی بے سہارگی کا شکار ہونے کی بات کہتے ہوئے افسوس جتا یا۔ 

اس سلسلےمیں آر ایف اؤ سویتا دیواڑیگا نے بتایا کہ جن گھروں کو منہدم کیاگیا ہے وہ نئے طورپر اتی کرم کردہ زمین پر تعمیر کئے جا رہے  تھے ،وہیں ہمیں یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ اتی کرم داروں کی دوسرے جگہ بھی  گھر ہے، جس کی ہمیں تصدیق کرنی ہے۔ نیا اتی کرم کرتےہوئے گھروں کی تعمیرکرکے دوسروں کو فروخت کرنےکا موقع ہم کسی کو قطعی نہیں دینےکی بات کہی۔


Share: